25 دسمبر، 2021، 10:01 AM

بھارت میں ایک تاجر کے گھر پر چھاپے کے دوران 150 کروڑ روپے سے زائد برآمد

بھارت میں ایک تاجر کے گھر پر چھاپے کے دوران 150 کروڑ روپے سے زائد برآمد

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں انکم ٹیکس حکام نے ایک تاجر کے گھر پر چھاپہ مارکر 150 کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں انکم ٹیکس حکام نے ایک تاجر کے گھر پر چھاپہ مارکر 150 کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تاجر کے گھر سے برآمد ہونے والی رقم  کی گنتی جاری ہے، ٹیکس حکام اب تک 150 کروڑ روپے تک گن چکے ہیں۔

ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ اصل رقم کا ابھی بتانا مشکل ہے، یہ چھاپا جس شخص کے گھر پر مارا گیا ہے وہ پرفیوم کا تاجر بتایا جارہا ہے۔

حکام کے مطابق برآمد شدہ نوٹ اتنے زیادہ ہیں کہ ان سے کمرہ بھر گیا۔

News ID 1909264

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha